پھل ،سبزیاں خریدنے والوں کیلئے اہم خبر
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)رمضان المبارک میں اشیائے خورونوش کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے حکومتی وعدہ ایفا نہ ہو سکے، اوپن مارکیٹ میں ضروری اشیائ کی قیمتیں غریب کی پہنچ سے باہر۔
تفصیلات کے مطابق مٹر 250 روپے، کچالو 100، لیموں 200 اور لہسن 100 روپے فی کلو میں فروخت ہورہا ہے۔ ٹماٹر بھی 60 سے لیکر 80 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہے ہیں، بڑھتی ہوئی قیمتوں سے شہری شدید پریشان ہیں، کہتے ہیں حکومت مہنگائی کو کنٹرول کرنے کے اقدامات اٹھائے۔
سبزیوں کی قیمتیں جہاں غریب آدمی کی پہنچ سے باہر ہورہی ہیں تو وہیں امرود 150 سے 200 لیکر روپے فی کلو، کیلا 150 روپے فی درجن اور کینو 200 سے 300 روپے فی درجن میں فروخت کیے جارہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستانی نجی ائیر لائنز نے اندرون ملک کرایوں میں حیرت انگیز کمی کر دی