علی ظفر کو جنت مل گئی۔۔ ویڈیو شیئر

Apr 18, 2021 | 17:44:PM

(24 نیوز) علی ظفر کے بھائی گلوکار دانیال ظفر نے ایک ویڈیو شیئر کی ہے جوسوشل میڈیا صارفین کی جا نب سے بے حد پسند کی جا رہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق انسٹاگرام اسٹوری پر دانیال ظفر کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں علی ظفر کو والدہ کے پیر دباتے ہوئے دکھایا گیا ہے جبکہ ان کی والدہ اس وقت ٹی وی پر دانیال ظفر کا  پلے دیکھ رہی ہیں۔
ویڈیو میں علی ظفر کی والدہ دانیال کو ان دونوں کی ویڈیو بنانے سے روکتے ہوئے بھی دیکھی جا سکتی ہیں جب کہ علی ظفر دانیال کو مسکراتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ ویڈیو بنانے سے پہلے پوچھ تو لیا کرو۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستانی نجی ائیر لائنز نے اندرون ملک کرایوں میں حیرت انگیز کمی کر دی

مزیدخبریں