(24 نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب کاکہناہے کہ راناثنا اللہ نے ایریگیشن کی زمین پر جواپنا ڈیرہ بنایا اس کا بھی کھاتہ کھلنے والا ہے ،ان کی چیخیں مریخ تک سنائی دے رہی ہیں ، ان کا محاسبہ ہو گا حکومت قانون کی عملداری سے پیچھے نہیں ہٹیں گی ۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فرخ حبیب کاکہناتھاکہ پاکستان کی تاریخ میں ڈالر کی قیمت اوپر جانے کے بعد25 روپے نیچے آئی ، یہ ملک کی معیشت کو بینک ڈیفالٹ پر چھوڑ کر گئے تھے،بیرون ملک پاکستانی ڈھائی ارب روپے ماہانہ ترسیلات پاکستان بھیج رہے ہیں ۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہاکہ غریب آدمی 5 سے 7 ہزار روپے قسط اداکرکے اپنے گھر کا مالک بن جائے گا، چیلنجزبہت بڑے تھے ہم نے تاریخی اقدامات کئے ،عمران خان غریب کو پاکستان میں گھر دے رہا ہے لندن میں محل نہیں بنا رہا۔
فرخ حبیب نے کہاکہ جسٹس گھرال نے اختلافی نوٹ میں لکھا یہ اپنی معصومیت ثابت نہیں کر سکے،رانا ثنا اللہ کس چیز کے گھمنڈ میں کارسرکار میں مداخلت کررہے ہیں ،جاتی امرا کی سینکڑوں کنال اراضی کا انتقال جعلی نکلا ہے ،ان کاکہناتھا کہ ان کی جعلسازیاں قوم کے سامنے آرہی ہیں ،جعلسازی کے تحفظ میں یہ بیوروکریسی کو دھمکیاں دے رہے ہیں ۔
فرخ حبیب نے کہاکہ عمران خان کسی صورت کسی سے بلیک میل ہونے والے نہیں ،اگرکوئی کہناہے عمران خان کو آخری موقع دینگے تو وہ اپنی حیثیت کو بھی دیکھ لے ،یہ عمران خان کے ووٹوں پر ہی منتخب ہو کر آئے ہیں ،کسی کو این آر او نہیں دیاگیا سب کیخلاف بلاتفریق کارروائی ہو رہی ہے ۔
یہ بھی پڑھیں: علی ظفر کو جنت مل گئی۔۔ ویڈیو شیئر