مجھے روزانہ 114 ڈالر الاﺅنس ملتا ہے اور میں ۔۔۔وکٹ کیپر محمد رضوان نے شاندار بیان دیدیا

Apr 18, 2021 | 18:13:PM
مجھے روزانہ 114 ڈالر الاﺅنس ملتا ہے اور میں ۔۔۔وکٹ کیپر محمد رضوان نے شاندار بیان دیدیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان نے کہا ہے کہ میرے دماغ میں ہمیشہ یہ ہی بات ہوتی ہے کہ میں پاکستان کرکٹ بورڈ سے ڈیلی الاؤنس لیتا ہوںاور مجھے اسے حلال کرنا ہے۔
ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ چاہے مجھے موقع ملے یا نہ ملے ،یہ اللہ کے ہاتھ میں ہے لیکن مجھے روزانہ ملنے والے ایک سوچودہ ڈالر کو حلال کرنا ہے۔محمد رضوان نے کہا کہ میں جب بھی گراؤنڈ میں جاتا ہوں تو اپنی ایک سو دس فیصد کارکردگی کا مظاہرہ کرتا ہوں چاہے مجھے اپنی صلاحیتوں پر کام کرنا ہویا کسی اور کو پریکٹس کرانی ہو۔
انہوں نے مزید کہا کہ اسلام بتاتا ہے کہ اپنے پیسے حلال کرو اور زیادہ محنت کرو اس لیے میں کبھی بھی ہمت نہیں ہارتا چاہے میں سائیڈ لائن ہو جاﺅ ںمیں ہمیشہ سوچتا ہوں کہ میرا وقت آئے گا۔

یہ بھی پڑھیں: جاتی امرا اراضی کے بعد اب کس کا کھاتہ کھلنے والا ہے؟ فرخ حبیب کھل کر بول پڑے