شاہین شاہ آفریدی زمبابوے کے خلاف سیریز سے آﺅٹ؟

Apr 18, 2021 | 20:01:PM

(24 نیوز) شاہین شاہ آفریدی جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز میں متاثر کن کارکردگی نہیں دکھا سکے تھے جس کی وجہ تھکاوٹ کو قرار دیا جارہاہے اور امکان ہے کہ انہیں زمبابوے کے خلاف سیریز میں ریسٹ دیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جنوبی افریقہ سے سیریزکے تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز میں شاہین شاہ آفریدی نے 32.33 کی بھاری اوسط سے محض 6 وکٹیں ہی لیں،ٹی 20 سیریز میں تو ان کی کارکردگی مزید غیرمتاثر کن رہی اور 4 میچز میں 44.33 کی ایوریج سے صرف 3پلیئرز کوہی آوٹ کر سکے،کرکٹ کے حلقے ان کی ایسی کارکردگی کا سبب مسلسل کرکٹ کھیلنے سے تھکاوٹ کا شکار ہونے کو قرار دے رہے ہیں۔
ذرائع نے بتایاکہ یہ تاثر درست نہیں کہ شاہین کو کوچز آرام نہیں دینا چاہیے،گذشتہ چند ماہ میں درحقیقت ایک سے زائد بار انھیں پیشکش کی گئی مگر انھوں نے خود زور دے کر میچز میں حصہ لیا۔

یہ بھی پڑھیں:آئی سی سی کی ٹی ٹوئنٹی نئی رینکنگ ۔۔پاکستان کونسے نمبر پر ہے ؟ جانیے

مزیدخبریں