(24 نیوز)پیپلزپارٹی نے ن لیگ، جماعت اسلامی اور ایم کیو ایم کی وکٹیں گرادیں، تینوں جماعتوں کے اہم رہنمائوں نے پیپلزپارٹی میں شمولیت کااعلان کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی سے تعلق رکھنے والے راجہ ظہیر احمد ساتھیوں سمیت پیپلزپارٹی میں شامل ہو گئے۔راجہ ظہیر نے پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان صدر پیپلزپارٹی کراچی ڈویژن و صوبائی وزیر سعید غنی اور جنرل سیکرٹری پیپلزپارٹی سندھ وقار مہدی کے ہمراہ ویڈیو بیان میں کیا۔
راجہ ظہیر کے ہمراہ جماعت اسلامی سے انور پنہور ، اظہر اعوان، راجہ غوث،یاسر اعوان، عمران احمد، ولید اظہر و دیگر بھی پیپلزپارٹی میں شامل ہوئے، انکے ہمراہ مسلم لیگ نواز سے تعلق رکھنے والے راجہ وحید اور ایم کیو ایم پاکستان کے غلام رسول بھی پیپلزپارٹی میں شامل ہو گئے۔
یہ بھی پڑھیں: شاہین شاہ آفریدی زمبابوے کے خلاف سیریز سے آﺅٹ؟