وزیر اعظم کا شوکت ترین کی صلاحیتوں پر اعتماد کا اظہار ۔۔وزیرخزانہ نے گورنر سٹیٹ بنک کی تبدیلی کا امکان مسترد کر دیا

Apr 18, 2021 | 20:25:PM
وزیر اعظم کا شوکت ترین کی صلاحیتوں پر اعتماد کا اظہار ۔۔وزیرخزانہ نے گورنر سٹیٹ بنک کی تبدیلی کا امکان مسترد کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز) وزیر اعظم عمران خان نے شوکت ترین کی صلاحیتوں پر مکمل اعتماد کا اظہار کر تے ہوئے کہا ہے کہ شوکت ترین کو 35 سالوں سے جانتا ہوں، پوری امید ہے کہ نئے وزیر خزانہ معاشی معاملات میں مزید استحکام کیلئے بہترین حکمت عملی سے کام کریں گے۔
 اتوار کو وزیراعظم عمران خان سے وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے ملاقات کی، جس میں ملکی معاشی صورتحال پر غور کیا گیا۔اس ملاقات میں وفاقی وزیر حماد اظہر اور حکومتی جماعت کے سوشل میڈیا ارکان بھی موجود تھے۔نجی ٹی وی کے مطابق ملاقات میں شریک افراد نے شوکت ترین سے معاشی پلان سے متعلق سوالات کئے، شوکت ترین کے نجی ٹی وی چینل پر حکومت کی معاشی صورتحال پر کیے گئے تبصرے پر بھی سوال کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق شوکت ترین نے کہا کہ ٹی وی انٹرویو میں کہی گئی باتیں صرف موجودہ حکومت سے متعلق نہیں،کم دورانیے کے پروگرام میں معاشی صورت حال کی مکمل تفصیل نہیں بتائی جاسکی، معاشی صورتحال پر گفتگو میں ماضی کی حکومتوں کی جانب اشارہ تھا۔وزیراعظم عمران خان نے شوکت ترین کی صلاحیتوں پر مکمل اعتماد کا اظہار کر تے ہوئے کہا کہ شوکت ترین کو 35 سالوں سے جانتا ہوں، یہ شوکت خانم ہسپتال کے بورڈ آف گورنرز کا بھی حصہ رہے ہیں،پوری امید ہے کہ نئے وزیر خزانہ معاشی معاملات میں مزید استحکام کیلئے بہترین حکمت عملی سے کام کریں گے۔
وزیرخزانہ شوکت ترین نے اس موقع پر کہا کہ انچاس سالہ معاشی تجربہ کی بنیاد پر کہہ سکتا ہوں کہ معاشی مسائل کا صرف ایک ہی حل ہے،جی ڈی پی گروتھ کو کم سے کم 6 سے 7 فیصد تک لانا ہوگا۔وزیرخزانہ نے کہا کہ گورنر اسٹیٹ بینک نے بہترین اصلاحاتی کام کیا۔ انھوں نے گورنر اسٹیٹ بینک کی تبدیلی کا امکان بھی مسترد کردیا اور کہا کہ رضا باقر کی تبدیلی کا کوئی امکان نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں۔ ن لیگ، جماعت اسلامی اور متحدہ کو بڑے دھچکے، اہم رہنماپیپلزپارٹی میں شامل