بھارت کیخلاف آخری گیند پر جاوید میاں داد کے چھکے کے 35 برس۔۔ویڈیو وائرل

Apr 18, 2021 | 20:33:PM

(24 نیوز)شا رجہ کے میدان میں ایشیا کپ کے دوران بھارت کیخلاف آخری گیند پر لگائے گئے جاوید میاں داد کے چھکے کو 35 برس بیت گئے۔
تفصیلا ت کے مطابق بھارت 1986 میں کرکٹ کا عالمی چیمپئن تھا اور اس نے پاکستان کو جیت کیلئے246 رنز کا ہدف دیا تھا۔
میاں داد نے اپنی کتاب ’دی کٹنگ ایج‘ میں لکھا کہ 1986 میں ایشیا کپ کے آخری میچ میں مجھے اندازہ تھا کہ بھارتی گیند باز چیتن شرما انہیں یارکر کرائیں گے اس لیے میں کریزسے باہرنکل کر کھڑا ہوگیا اور پھر ویسا ہی ہوا جیسا میں نے سوچا تھا‘۔

سابق کرکٹر وسیم اکرم نے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا کہ جاوید میاں داد نے آخری گیند پر چھکا لگانے کیلئے ان کا بلا منگوایا تھا۔
وسیم اکرم نے اس چھکے کی رداد سناتے ہوئے بتایا کہ جاوید میاں داد جانتے تھے کہ یارکر ائے گا اس لیے انہوں نے میرا بلا منگوایا کیوں کہ وہ لمبا ہوتا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ آخری گیند سے قبل محسن کمال اور ذاکر خان میرے پہلو میں بیٹھ کر رو رہے تھے۔
جاویدمیاں داد کے ساتھ سابق ٹیسٹ کرکٹرتوصیف احمد کریز پر موجود تھے اور انہوں نے ایک رنز لے کر جاویدمیاں داد کو آخری گیند کھیلنے کا موقع دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:شاہین شاہ آفریدی زمبابوے کے خلاف سیریز سے آﺅٹ؟

مزیدخبریں