جہانگیر ترین جب چاہیں، پنجاب و وفاقی حکومت گراسکتے ہیں، رانا ثنااللہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر اور رکن قومی اسمبلی رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ جہانگیر ترین جب چاہیں پنجاب اور وفاقی حکومت گراسکتے ہیں۔
میڈیا سے گفتگو میں رانا ثنا اللہ نے کہا کہ پنجاب اور وفاقی حکومت جتنے نمبرز پر قائم ہے وہ تمام جہانگیر ترین کی جیب میں ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمارے خلاف پہلے بھی جھوٹے مقدمات اور ریفرنس بنائے گئے۔ن لیگ پنجاب کے صدر نے مزید کہا کہ حکومت میرے خلاف مقدمہ بنانا چاہتی ہے تو بنالے ہم عدالتوں میں سامنا کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر اعظم کا شوکت ترین کی صلاحیتوں پر اعتماد کا اظہار ۔۔وزیرخزانہ نے گورنر سٹیٹ بنک کی تبدیلی کا امکان مسترد کر دیا