ایران کے ایٹمی پلانٹ پر حملہ اپنوں نے ہی کیا۔۔رپورٹ جاری

Apr 18, 2021 | 21:01:PM

  (24نیوز )ایرانی حکام کے مطابق نطنز ایٹمی پلانٹ کو رضا کریمی نامی ایک شخص نے سبوتاژ کرنے کی کوشش کی ہے اور وہ حملے سے چند گھنٹے  بعد ملک سے فرار ہوگیا۔
میڈیارپورٹس کے مطابق ایرانی حکومت نے بتایاکہ نطنز میں قائم ہائی سکیورٹی ایٹمی پلانٹ میں گیارہ اپریل کو ایک مبینہ حملے میں وہاں موجود سینٹری فیوجز کو نقصان پہنچا تھا۔ اس کا شک اسرائیلی فوج اور انٹیلی جنس پر ظاہر کیا گیا تھا۔
ایرانی حکام کا اب کہنا تھا کہ اس کارروائی میں ملوث شخص ایران کے شہر کاشان کا پیدائیشی ہے۔ حکام نے اس کا نام رضا کریمی اور عمر تینتالیس سال بتائی ہے۔ سرکاری میڈیا پر اس کی پاسپورٹ تصویر جاری کی گئی ہے۔ حکام نے کہا کہ ماضی میں اس کا کئی ملکوں میں آنا جانا رہا ہے، جن میں ایتھوپیا، کینیا، قطر، ترکی اور متحدہ عرب امارت بھی شامل ہیں۔ایرانی حکومت نے اس کی گرفتاری اور وطن واپسی کے لیے انٹرپول سے رابطہ کیا ہے اور کہا ہے کہ اس سلسلے میں تمام ضروری اقدامات لیے جائیں گے۔ سرکاری ٹی وی پر دکھائی جانے والی فوٹیج میں پلانٹ کے ایک اہلکار نے کہا کہ جو نقصان ہوا اس پر قابو پا لیا گیا ہے اور جو کام رک گیا تھا، اس کی بحالی کے لیے ہمارے ساتھی مسلسل کام کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں۔پنجاب کے بعد ایک اور صوبے کا آٹھویں تک سکولز بند کرنے کا اعلان

مزیدخبریں