کابینہ میں میوزیکل چیئر کا کھیل کھیلا جارہا ہے ۔۔ کپتان بدلے گا تو حالات ٹھیک ہو نگے۔۔مریم اورنگزیب

Apr 18, 2021 | 21:20:PM

  (24نیوز) مسلم لیگ (ن)کی ترجمان مریم اور نگزیب ایک با ر پھر حکومت پربرس پڑیں اور کہاہے کہ عمران خان کو عوامی مسائل سے کوئی غرض نہیں ،رمضان کے پہلے ہفتہ میں 19 فیصد مہنگائی میں اضافہ ہوا، کابینہ کے اندر میوزیکل چیئر کا کھیل کھیلا جارہا ہے،جو ایک جگہ فیل ہے وہ کیسے دوسری وزارت میں کامیاب ہوگا،جب تک کپتان بدلا نہیں جائے گا اس وقت تک عوام کو کوئی فائدہ نہیں ملے گا 
۔ اتوار کو یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ عمران خان صاحب کو عوامی مسائل سے کوئی غرض نہیں ،انکا صرف ایک ہی پیغام ہے جھوٹ بولو جھوٹ بولو جھوٹ بولو،انہیں اس سے بھی کوئی غرض نہیں کی وزیر کیا کام کرتے ہیں؟۔۔
 انہوں نے کہاکہ ایک مصنوعی بیانیہ 3 سال سے جاری ہے۔ اس موقع پر مریم اورنگزیب نے یوٹیلیٹی اسٹور کے باہر لگی لمبی لائن کی تصویر دیکھا تے ہوئے کہاکہ یہ تصویر ماہ رمضان میں دل دہلا دینے والی ہے،یہ ایک کلو چینی لینے کی قطار ہے۔ انہوںنے کہاکہ رمضان، روزے اور کرونا میں بزرگ بہنیں اور بھائی لائنوں میں کھڑے ہیں،اس قطار میں کھڑے ہوکر چینی 83 روپے خریدی جارہی ہے اور بازار میں چینی 105 ، 11پ روپے کلو ہے،اس رعائیتی ریٹ پر بھی ایک کلو سے زیادہ چینی نہیں مل سکتی،وہ بھی شناختی کارڈ کے بغیر نہیں دی جارہی ہے۔ انہوںنے کہاکہ 52 روپے چینی والے چور تھے اور یہ جھوٹے مسلط کردہ ٹولہ روز جھوٹ بولتا ہے۔
مریم اورنگزیب نے کہاکہ ماہ رمضان کے پہلے ہفتہ میں 19 فیصد مہنگائی میں اضافہ ہوا۔ انہوںنے کہاکہ گزشتہ سال مرغی برائلر ایک کلو 138 عشاریہ 79 پیسہ فی کلو تھی،اس وقت 266 روپے کلو مرغی کا ریٹ ہے،انڈے گزشتہ سال 114 درجن تھے اس وقت 166 روپے درجن ہیں،خوردنی تیل گزشتہ سال 1283 تھا اب 1540 وپے ہوگیا ہے،مارکیٹ میں اس وقت 120 روپے کلو فروخت ہورہی ہے،گزشتہ سال گھی 639 روپے اور اس سال 770 روپے فروخت ہورہا ہے،گزشتہ سال آٹا 20 کلو 877 روپے اور اس سال 988 روپے کا مل رہا ہے۔مریم اورنگزیب نے کہاکہ ٹماٹر 48 روپے سے 55 روپے حکومتی حساب سے کلو جبکہ اصل میں 65 روپے کلو مل رہا ہے،آٹے 20 کلو کا تھیلا اس وقت 988 روپے کو مل رہا ہے، 27 روپے کا ایک ہفتہ میں اضافہ ہوا ہے،یہ ہے انکا اعمال نامہ جس سے عوام پریشان حال ہیں۔انہوں نے کہاکہ ایک ہفتہ میں 51 اشیاءخوردونوش کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔
 انہوں نے کہاکہ حفیظ شیخ نے پاکستان کی تاریخ میں اتنا قرضہ لیا جو ملکی تاریخ کا سب سے بڑا قرضہ ہے،آئی ایم ایف کو اسٹیٹ بینک حوالے کردیا گیا۔ انہوں نے کہاکہ منفی 4 عشاریہ صفر گروتھ ریٹ کردیا گیا۔ مریم اور نگزیب نے کہاکہ سینیٹ الیکشن ہارنے کے بعد عمران صاحب نے حفیظ شیخ کو اپنا وزیر خزانہ قرار دیا اور پھر حفیظ شیخ کو بھی ایک دن فارغ ہونے کی اطلاع ملی،ایف بی آر میں شبر زیدی جو ٹیکس کے گبر سنگھ تھے۔ انہوں نے کہاکہ کابینہ کے اندر میوزیکل چیئر کا کھیل کھیلا جارہا ہے،اتنی بے عزتی آپکی کاکردگی آپکی وزارت سے نہیں جھوٹ بولنے اور گالی دینے سے جانچی جاتی ہے،پی ٹی ائی کے پارلیمان میں لوگ بتائیں کہ ان میں اتنی قابلیت نہیں کہ وہ وزیر خزانہ بن سکیں۔ انہوں نے کہاکہ عمر ایوب صاحب کو 19سو ارب کا ٹیکا لگانے کے بعد فارغ کردیا گیا ،ہوسکتا ہے ان پر انکوائری ہوجائے کیونکہ قرضہ کمیشن سمیت کسی تحقیقات کی رپورٹ نہیں آتی،جب کپتان فیل ہوگا جو مافیا کی سرپرستی کرتا ہوگا تو اسکے بعد ایسا ہی عمال نامہ ہوگا
۔ انہوں نے کہاکہ کرائے کے ترجمان شہباز شریف کس حیثیت میں لاہور ہائیکورٹ کے فیصلہ پر پریس کانفرنس کررہے ہیں،کیس ابھی زیر سماعت ہے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سے درخواست ہے نوٹس لے،کبھی ایسا نہیں ہوا کہ 3 دن کے بعد ضمانت پر اختلافی نوٹ لکھا جائے،دونوں ججز نے لکھا کہ ضمانت دی گئی بعد میں اختلافی نوٹ لکھا گیا۔ ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ مریم نواز نے شہباز شریف کی ضمانت پر الحمد اللہ کا ٹوئٹ کیا تھا،ہم تحریری فیصلے کا انتظار کررہے تھے،شہباز شریف مریم نواز کے چچا ہیں انہیں زیادہ خوشی ہوئی ہوگی۔ انہوں نے کہاکہ شہباز شریف نے کینسر کی حالت میں پنجاب کے عوام کی خدمت کی۔

یہ بھی پڑھیں۔ن لیگ، جماعت اسلامی اور متحدہ کو بڑے دھچکے، اہم رہنماپیپلزپارٹی میں شامل

مزیدخبریں