(24 نیوز) پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما اعتزاز احسن کاکہناہے شہبازشریف کے باہر آنے سے پی ڈی ایم پر کوئی فرق نہیں پڑے گا،ن لیگ اب صرف مسلم لیگ لندن ہے،نوازشریف اورمریم نواز ہی ن لیگ ہیں ،ووٹ بینک صرف مریم نواز کا ہی ہے۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے اعتزاز احسن کاکہناہے کہ کیسز میں شریف خاندان کو خاص رعایت دی جاتی ہے ،ایسی رعایت کسی اور کو نہیں دی جاتی ،شہبازشریف کی ضمانت سے متعلق فیصلے کی ماضی میں نظیر نہیں ملتی ،پی پی رہنما نے کہا کہ ن لیگ نے ہی سپریم کورٹ پر حملہ کیاتھا،شریف خاندان کو سپریم کورٹ پر حملے کی سزا تک نہیں دی گئی ۔
ان کاکہناتھا کہ شریف خاندان نے ہمیشہ اداروں پر دباﺅ ڈالا ہے ،شریف خاندان لاڈلہ ہے ۔پی پی رہنما نے کہاکہ راناثنا اللہ اب اداروں کو دھمکیاں دے رہے ہیں ،رانا ثنا اللہ کی دھمکیوں پر سپریم کورٹ کو نوٹس لینا چاہئے،ان کاکہناتھا کہ شہبازشریف کی ضمانت تو ہی نہیں سکتی ،معلوم نہیں کیسے شہبازشریف کو ضمانت دے دی گئی ۔
اعتزاز احسن کاکہناتھا کہ خورشید شاہ کیوں جیل میں ہیں ؟ایسی رعایت صرف شریف خاندان کیلئے ہے ،ن لیگ والے جومرضی بات کریں کوئی دوسراوہی کہے گا توکارروائی ہوتی ہے ،انہوں نے کہاکہ ریفری جج کے پاس فیصلہ جانا معمولی بات ہے،کوئی تو چاہتا ہے کہ شہبازشریف کی ضمانت ہو جائے ۔پی پی رہنما نے کہاکہ قانون اجازت نہیں دیتا دو ججز میں اختلاف ہو اور آپ کو ضمانت مل جائے ۔
یہ بھی پڑھیں: مصر میں ٹرین حادثہ ۔۔متعدد مسا فر جا ں بحق،سینکڑوں زخمی