عمران خان اقتدار کیلئے سازش کر رہے ہیں، خالد مقبول صدیقی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)حکومتی اتحادی جماعت متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے سربراہ خالد مقبول صدیقی نے عمران خان کے کراچی جلسے پر تنقید کرتے ہوئے کہنا ہے کہ عمران خان کے جلسے نے ثابت کردیا کہ وہ اقتدارکیلئے سازش کررہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ عمران خان کی حکومت کوبنانے نہیں بلکہ جمہوریت مکمل کرنے کیلئے شامل ہوئے تھے اور ہمیشہ ہمارے نمبرز سے جمہوریت کی بحالی مکمل ہوئی ہے،ہم نے بینظیر بھٹو، نواز شریف اور پھر عمران خان سے کہا کہ جس کے پاس نمبر زیادہ ہو اس کو اقتدار کا حق حاصل ہے۔ان کا کہنا تھا کہ عمران خان سے کہہ دیا تھا کہ لاپتہ لوگوں کو آپ مجرم ثابت نہیں کرسکتے اس لیے آپ انصاف کو ہی لاپتہ کرتے ہیں۔
کنوینئر ایم کیو ایم پاکستان کا کہناتھا کہ جیسا کہ عمران خان کہتے ہیں کہ پاکستان کے خلاف سازش ہوئی ہے تو وہ سازش ثابت کیوں نہیں کرتے؟اور اگر وہ سازش ثابت کرنے میں کامیاب ہوگئے تو ایم کیو ایم ان کے ساتھ کھڑی ہو گی۔خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ عمران خان کے ساتھ اقتدار نہیں انصاف مانگنے کیلئے شامل ہوئے تھے، جلسے نے ثابت کر دیا کہ آپ اقتدار کے لیے یہ سازش کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ہنگو ضمنی الیکشن، تحریک انصاف کے امیدوار کی فتح