گورنر پنجاب کی برطرفی ۔۔صدر مملکت کا بیان بھی سامنے آگیا

Apr 18, 2022 | 08:55:AM

(24نیوز)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کو ان کے عہدے سے ہٹائے جانے کی تردید کی ہے۔ 
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرتحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری نے بتایا کہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے گورنر پنجاب کو عہدے سے ہٹائے جانے کی تردید کی ہے۔انہوں نے کہا کہ گورنر کو ہٹانے کا اختیار صدر مملکت کا ہے ان کے دفتر تک ایسی کوئی سمری نہیں پہنچی۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ عمر چیمہ گورنر پنجاب کے طور پر خدمات انجام دیتے رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:پیپلزپارٹی کو وفاق میں 11 وزارتیں دی جائینگی، رانا ثنا اللہ

مزیدخبریں