حریم شاہ ایک اور مشکل میں پھنس گئیں

Apr 18, 2022 | 09:42:AM

(ویب ڈیسک)سندھ ہائی کورٹ میں حریم شاہ کے خلاف ایف آئی اے انکوائری کے معاملے پر مسلسل غیر حاضری معروف ٹک ٹاکر حریم کو مہنگی پڑ گئی۔
تفصیلات کے مطابق عدالت نے ایف آئی اے کارروائی کے خلاف حریم شاہ کی درخواست مسترد کردی۔عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عدالتی حکم کے باوجود درخواست گزار کیوں پیش نہیں ہوئیں؟ حریم شاہ کے وکیل نے کہا کہ حریم شاہ عمرہ ادائیگی کیلئے گئیں ہیں ،عدالت نے کہا کہ عدالتی حکم کو اتنا غیر ضروری سمجھتے ہیں تو ابھی درخواست نمٹا دیتے ہیں ،حریم شاہ واپس آئیں تو نئی درخواست دائر کرسکتی ہیں ،عدالت نے ایف آئی اے کارروائی کے خلاف حریم شاہ کی درخواست مسترد کردی۔حریم شاہ کے وکیل نے کہا کہ بینک اکاﺅنٹس اور سوشل میڈیا اکاﺅنٹس منجمد کردیئے گئے، ایف آئی اے نے حریم شاہ کی غیر موجودگی میں کارروائی کی،جبکہ اسسٹنٹ اٹارنی جنرل نے کہا کہ ایف آئی اے نے متعدد نوٹس بھیجے مگر حریم شاہ پیش نہیں ہوئیں ۔

یہ بھی پڑھیں:عالیہ بھٹ اوررنبیر کپور کی غائبانہ شادی

مزیدخبریں