چودھری شجاعت سیاست سے دل برداشتہ ۔ بڑا فیصلہ کرلیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) سیاست میں بڑھتی ہوئی کشیدگی سے دل برداشتہ چودھری شجاعت حسین نے سیاست چھوڑنے پر غور شروع کردیا۔
مرکزی نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ چودھری پرویزالہیٰ کی عیادت کے لئے ان کے گھر گئے توچودھری شجاعت حسین کیساتھ ملکی سیاست میں حالیہ کشیدگی کا ذکر ہوا تو چودھری شجاعت حسین نے انتہائی دل گرفتہ انداز میں کہا کہ میں توسوچ رہا ہوں کہ اب سیاست میں رہنا بھی ہے یا نہیں ۔
لیاقت بلوچ نے کہا کہ چودھری صاحب! آپ وضع دار سیاسی شخصیت ہیں سیاست چھوڑنے کی بجائے بہتر ہے سیاسی کشیدگی اور انتہا پسندی کو ختم کرنے کیلئے میدان میں آئیں۔ قوم کو سمجھائیں کہ یہ سب کچھ کسی کے مفاد میں بھی نہیں۔
یہ بھی پڑھیں:فوری انتخابات۔مولانا فضل الرحمان کا بڑا مطالبہ سامنے آ گیا
چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ لیاقت صاحب میں اپنا ذہن بناتا ہوں ، پھر آپ سے ملاقات کرکے بات کروں گا۔
یہ بھی پڑھیں:وفاقی کابینہ کی تشکیل، ایم کیو ایم کا بڑافیصلہ