(ویب ڈیسک)گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کی طرف سے حمزہ شہبازسے بطور وزیر اعلیٰ پنجاب حلف لینے سے انکار کے بعد پرنسپل سیکرٹری ٹو گورنر پنجاب بھی میدان میں آگئے ۔
تفصیلات کے مطابق پرنسپل سیکرٹری ٹو گورنر نے گورنر پنجاب کو خط لکھ کر انہیں آئینی ذمہ داری سے آگاہ کیا اور بتایا کہ گورنر پنجاب کسی صورت حلف سے انکار نہیں کر سکتے۔خط میں کہا گیا کہ حلف سے انکار کی صورت میں گورنر آئینی خلاف ورزی کے مرتکب ہو سکتے ہیں، گورنر حلف نہ لے سکے تو چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کو حلف لینے کا کہہ سکتا ہے۔
پرنسپل سیکرٹری تو گورنر کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ سیکرٹری اسمبلی کو یہ حق نہیں کہ ڈپٹی اسپیکر کے فیصلے کے خلاف رپورٹ جاری کرے، سیکرٹری اسمبلی کی رپورٹ یکطرفہ ہے، رپورٹ سیاسی مقاصد حاصل کرنے کے لیے بنائی گئی۔خط میں کہا گیا کہ گورنر پنجاب کے پاس کسی پارلیمانی نتائج کو مسترد کرنے کا اختیار نہیں ہے، خلاف قواعد رپورٹ دینے پر توہین عدالت کی کارروائی ہو سکتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:مینار پاکستان جلسہ ۔۔تحریک انصاف کا رکاوٹیں ڈالنے کا الزام