محبوبہ کو” قدموں میں “نہ لانے پرنوجوان نے عامل کو قتل کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)گوجرانوالہ کے علاقے ایمن آباد میں نوجوان نے پسند کی شادی نہ کروانے پرعامل کو گولیاں مارکر قتل کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق اعجاز نامی نوجوان نے عامل کو لڑکی سے پسند کی شادی کرنے کا عمل کرنے کیلئے 25 ہزار روپے دیئے تھے لیکن لڑکی کی شادی پھر بھی کہیں اور کر دی گئی ، شادی نہ ہو پانے کی وجہ سے دلبرداشتہ نوجوان نے اپنا غصہ عامل پر نکالتے ہوئے اسے گولیاں مار دیں جس سے وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔
یہ بھی پڑھیں:مسلسل کمی کے بعد ڈالر کی قیمت میں اضافہ