بزدار کی دوست مزاری سے ملاقات۔اہم بات سامنے آ گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)پنجاب اسمبلی کے ڈپٹی سپیکر دوست محمد مزاری سے سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ملاقات کی ہے۔
دوست محمد مزاری نے ٹوئٹر پر اس ملاقات کی اطلاع دی اور کہا کہ ’میں سائیں عثمان بزدار صاحب کا مشکور ہوں کہ آپ میری خیریت پوچھنے میرے گھر تشریف لائے۔‘
انہوں نے کہا کہ بزدار صاحب نے آج کھل کر دل کی باتیں کی، ان سے بہت زیادتی کی گئی وہ پارٹی سے وفادار تھے لیکن پارٹی نے ان کو پرویز الٰہی صاحب کے لئے قربان کر دیا۔
میں سائیں عثمان بزدار صاحب کا مشکور ہوں کہ آپ میری خیریت پوچھنے میرے گھر تشریف لائے۔
— ???????????????????????? ???????????????? ???? ???????????????????????? (@DostMMzari) April 17, 2022
بزدار صاحب نے آج کھل کر دل کی باتیں کی، ان سے بہت زیادتی کی گئی وہ پارٹی سے وفادار تھے لیکن پارٹی نے ان کو پرویز الہی صاحب کے لیے قربان کر دیا
بزدار صاحب سے ہونے والی گفتگو پھر کبھی شیئر کروں گا pic.twitter.com/JKUfT1ee80
ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی لکھا کہ بزدار صاحب سے ہونے والی گفتگو پھر کبھی شیئر کروں گا۔
خیال رہے کہ ہفتے کے روز وزیراعلیٰ کے انتخاب کے لیے پنجاب اسمبلی کا اجلاس شروع ہونے سے قبل پی ٹی آئی ارکان نے ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری پر حملہ کیا تھا، ان کو لوٹے اور تھپڑ مارے اور ان کے بال بھی نوچے گئے۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان کے قریبی ساتھیوں نے ساتھ چھوڑ دیا