تحریک انصاف کے سردار تنویر الیاس بلا مقابلہ وزیراعظم آزاد کشمیر منتخب۔حلف بھی اٹھا لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) تحریک انصاف کے رہنما سردار تنویر الیاس بلا مقابلہ وزیراعظم آزادکشمیر منتخب ہوگئے۔بعد ازاں شام کوہی انہوں نے وزارت عظمیٰ کا حلف بھی اٹھا لیا۔ صدر آزاد کشمیر نےان سے حلف لیا۔
قبل ازیں وزیراعظم آزادکشمیر کے انتخاب کے لیے ووٹنگ دن 1:30 پرہونا تھی لیکن متحدہ اپوزیشن نے وزیراعظم کے انتخاب کے لیے ہونے والے اجلاس کا بائیکاٹ کر دیا جس کے باعث پی ٹی آئی امیدوار کے مقابلے میں کوئی امیدوار نہیں تھا، تحریک انصاف کی طرف سے سردار تنویر الیاس نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے جنہیں سیکرٹری اسمبلی نے درست قرار دیا جس کے بعد سردار تنویر الیاس بلا مقابلہ آزاد کشمیر کے وزیراعظم منتخب ہوگئے۔
دوسری جانب اپوزیشن ارکان جب اسمبلی سے باہر نکلے تو پی ٹی آئی کارکنوں نے احتجاج کیا، اس دوران کارکنوں نے شدید نعرے بازی کی جس میں گالم گلوچ اور تلخ جملوں کا استعمال کیا گیا،پی ٹی آئی کارکنان کے احتجاج کے باعث متحدہ اپوزیشن کے ارکان واپس اسمبلی عمارت میں داخل ہوگئے اور انہوں نے اسپیکر سے اس صورتحال کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔