دوست مزار ی پر حملہ کس نے کیا ؟؟پولیس نے ملزموں کی شناخت کرلی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)پولیس نے ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری پر حملے میں ملوث ملزموں کی شناخت کرلی۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق حملے میں سابق سیکریٹری اسمبلی سمیت 15 اراکین صوبائی اسمبلی شامل تھے۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روزپنجاب اسمبلی کے اجلاس میں ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری کو شدید زدو کوب کا نشانہ بنایا گیا ۔پولیس کی ابتدائی تحقیقات کے مطابق ڈپٹی اسپیکر دوست مزاری کو عدالتی حکم پر عمل درآمد کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ کے انتخاب کے لیے ووٹنگ کروانی تھی تاہم انہیں شدید زدو کوب کا نشانہ بنایا گیا ۔
ڈپٹی اسپیکر دوست مزاری اور پولیس کی تحقیقات میں سابق سیکریٹری اسمبلی محمد خان بھٹی کے علاوہ 14 ارکان صوبائی اسمبلی سمیت دیگر افراد کی مرکزی ملزمان کے طور پر نشاندہی کی گئی ۔دستاویزات کے مطابق 14 اراکین اسمبلی میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمر تنویر، واثق قیوم عباسی، ملک تیمور مسعود، خیال احمد کاسترو، محمد وارث عزیز، عمر فاروق، شہباز احمد، ملک ندیم عباس، مہندر پال سنگھ، محمد رضوان، محمد ندیم قریشی، محمد علی رضا خان خاکوانی، اعجاز خان اور مسلم لیگ (ق) کے شجاعت نواز شامل ہیں۔پولیس کے مطابق پولیس نے قانون کو ہاتھ میں لینے والے تمام مشتبہ افراد کی شناخت کے لیے واقعے کی فوٹیج حاصل کر لی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:گورنر کا حمزہ شہبازسے حلف لینے سے انکار،پرنسپل سیکرٹری بھی میدان میں آگئے