(24 نیوز) پیپلز پارٹی کی نائب صدر و سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ دوسروں کو چور ڈاکو کہنے والوں نے توشاخانہ کی تفصیلات چھپا دی، کہا گیا ملنے والی تحائف کی تفصیلات خفیہ ہیں،گزشتہ سال تحائف کی تفصیلات دینے سے حکومت نے صاف انکار کر دیا۔
شیری رحمان نے توشاخانہ معاملے پر اپنے بیان میں کہا کہ پی ٹی آئی حکومت نے کہا ریکارڈ دینے سے متعلقہ ممالک کے ساتھ تعلقات کو نقصان ہوگا، آپ کو توشاخانہ کی تفصیلات ظاہر کرتے وقت پاکستان کے عالمی ممالک سے تعلقات یاد آئے، کرسی بچانے کے لئے آپ نے جلسے میں خط لہرایا، اس وقت پاکستان کے مفاد عالمی ممالک سے تعلقات کے بارے میں ذرا سا بھی نہیں سوچا۔
شیری رحمان کا کہنا تھا کہ شفافیت سے بھاگنے کے لئے آپ نے آفیشل سیکرٹ ایکٹ کا سہارا لیا، مسئلہ قانون کے مطابق تحائف خریدنا نہیں، تفصیلات چھپانا اور تحائف کو بیچنا ہے، آپ نے کوڑیوں کے دام پر قیمتی تحائف خریدے اور منافع حاصل کیا، جس وقت آپ تحائف بیچ رہے تھے اس وقت تفصیلات پوچھنے والوں کو آپ ملک دشمن قرار دے رہے تھے، توشاخانہ تحائف کی تفصیلات چھپانے سے حقیقت نہیں چھپ سکی۔سچ عوام کے سامنے لایا جائے۔
یہ بھی پڑھیں: دوست مزار ی پر حملہ کس نے کیا ؟؟پولیس نے ملزموں کی شناخت کرلی