عدالتیں رات کو 12 بجے کیوں کھلیں؟؟چیف جسٹس نے جواب دیدیا

Apr 18, 2022 | 15:11:PM

(24نیوز)چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے رات بارہ بجے عدالتیں کھولنے پر جواب دیدیا ۔چیف جسٹس نے کہا کہ سوشل پر جو چل رہا ہے ہمیں اسکی پرواہ نہیں،آئین کے محافظ ہیں، یہ 24 گھنٹے کام کرنے والی عدالت ہے,چیف جسٹس نے کہا کہ کسی کو عدالت پر انگلی اٹھانے کی ضرورت نہیں ۔

چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال نے ریمارکس دئیے  کہ 10 سے 15 ہزار لوگ جمع کر کے عدالتی فیصلے پر تنقید کریں تو ہم کیوں فیصلے دیں،عدالت اپنا آئینی کام سر انجام دیتی ہے، قومی لیڈروں کو عدالتی فیصلوں کا دفاع کرنا چاہیے، آئینی تحفظ پر گالیاں پڑتی ہیں لیکن اپنا کام کرتے رہیں گے، عدالت کیوں آپ کے سیاسی معاملات میں پڑے۔

یہ بھی پڑھیں: پارلیمنٹ موجود ،معاملہ عدالت کے سر پر کیوں ڈالا جارہا ہے: چیف جسٹس

مزیدخبریں