(24نیوز) تحریک انصاف کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے پیر کو صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ چیف الیکشن کمشنرکی تعیناتی آزاد باڈی کے ذریعے ہونی چاہئے ، موجودہ چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی پر ڈیڈ لاک پیدا ہو گیا تھا، اس وقت اسٹیبلشمنٹ نے تعیناتی کیلئے ڈیڈ لاک ختم کیا۔چیئرمین پی ٹی آئی نے چیف الیکشن کمشنر کے خلاف ریفرنس لانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا واضح کیا کہ پی ٹی آئی نے کوئی فارن فنڈنگ نہیں لی۔سابق وزیر اعظم نے انکشاف کیا کہ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا کا نام اسٹیبلشمنٹ نے دیا،تحریک عدم اعتماد اور اس کے نتیجے میں پیدا ہونیوالے سیاسی بحران کے حوالے سے عمران خان نے کہا اسٹیبلشمنٹ تین تجاویز لے کرآئی، میں نے الیکشن والی تجویز سے اتفاق کیا۔
یہ بھی پڑھیں۔کاش یہ سب کچھ نہ کرتا۔۔عمران خان نے غلطیوں کا اعتراف کر لیا
پی ٹی آئی نے کوئی فارن فنڈنگ نہیں لی۔۔عمران خان کاچیف الیکشن کمشنر کے خلاف ریفرنس لانے کا اعلان
Apr 18, 2022 | 17:20:PM