لاہور شہرمیں جبری لوڈ شیڈنگ، دورانیہ 8 گھنٹے، روزہ دار مشکلات کا شکار

Apr 18, 2022 | 17:41:PM
لاہور, شہر, جبری, لوڈ شیڈنگ
کیپشن: لاہور میں جبری لوڈ شیڈنگ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) پنجاب کے دارالحکومت لاہور کے شہر ی علاقوں میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ پر پندرہ روز بعد بھی قابو نہ پایا جا سکا ،روزہ داروں کو مشکلات کا سامنا، جبری لوڈشیڈنگ کا دورانیہ چھ سے آٹھ گھنٹے تک جا پہنچا۔

رپورٹ کے مطابق شہر کے مختلف علاقوں میں جبری لوڈشیڈنگ کا دورانیہ چھ سے آٹھ گھنٹے تک جا پہنچا  جبکہ لیسکو کی ڈیمانڈ چار ہزار تین سو میگاواٹ سے تجاوز کر گئی۔ کمپنی کو این پی سی سی کی جانب سے سپلائی کو 3700 میگاواٹ تک رکھا گیا ہے جس کے باعث سات سو میگاواٹ کا شارٹ ہونے کی وجہ سے جبری لوڈشیڈنگ ہونے لگی ہے۔

رمضان المبارک میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کی وجہ سے روزہ داروں کو مشکلات کا سامنا جبکہ بیمار اور بچوں کی وجہ سے شہری پریشان ہیں۔ 
یہ بھی پڑھیں: قرآن کریم کی بے حرمتی, سعودی عرب اور ایران   کی سخت مذمت