یورپی یونین سےتعلقات کو قدر کی نگاہ سےدیکھتے ہیں، آرمی چیف کی رومانیہ کےسفیر  سے ملاقات

Apr 18, 2022 | 18:22:PM

(24 نیوز) آرمی چیف سےپاکستان میں رومانیہ کےسفیر کی ملاقات، باہمی دلچسپی اورافغانستان کی صورتحال پرتبادلہ خیال۔

آئی ایس پی  آر کےمطابق جنرل قمر جاوید باجوہ اور رومانیہ کے سفیر نے دونوں ممالک کےدرمیان مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانےپربھی بات چیت کی ۔ اس موقع پر آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان یورپی یونین ممالک کےساتھ تعلقات کوقدرکی نگاہ سےدیکھتاہے۔ انہوں نےکہا کہ یورپی یونین ممالک کےساتھ مشترکہ مفادکےتحت کثیرالنوعیت تعلقات کےفروغ کےخواہاں ہیں۔ اس موقع پر دونوں جانب سےہرشعبےمیں تعاون کومزیدفروغ دینےکےعزم کااعادہ  کیا گیا۔ رومانیہ کےسفیرنےعلاقائی استحکام کیلئے پاکستان کےکردارکوسراہا ۔رومانیہ کےسفیرکا ہرسطح پرسفارتی تعاون کومزیدبہتربنانےکیلئےاپناکرداراداکرنےکاعزم کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیں: نئی سیاسی صف بندیاں شروع۔۔عمران خان کا سراج الحق سے رابطہ

مزیدخبریں