عمران خان کو اب کیا نہیں کرنا چاہئے۔۔شاہد آفریدی نے مشورہ دیدیا
عمران خان کو سڑکوں پر نہیں نکلنا چاہئے تھا۔ ہماری افواج ہیں تو ہم ہیں۔ سابق کپتان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)سابق کپتان شاہد آفریدی نے موجودہ سیاسی صورتحال میں مداحوں کےلئے پیغام میں کہاہے کہ عمران خان کو سڑکوں پر نہیں نکلنا چاہئے تھا،ہمیں ہر سیاسی وابستگی سے بالاتر ہو کر اپنی ریاست اور اس کے دفاع پر مامور اداروں کے ساتھ کھڑا ہونا چاہئے۔
سابق کپتان نے کہا کہ ادارے آپ کے اپنے ہیں، ایل او سی سے کوسٹ لائنز تک ہر سپاہی، ہر محافظ قابل احترام ہے۔شاہد آفریدی نے اپنی ٹوئٹ میں زور دیتے ہوئے مزید واضح کیا کہ ہماری افواج ہیں تو ہم ہیں۔ شاہد آفریدی نے کہا کہ میرا سوشل میڈیا اٹھا کر دیکھ لیں انہوں نے آج تک عمران خان کی بہت تعریف کی ہے اور ان کی مختلف موقعوں پر حوصلہ افزائی بھی کی، عمران خان کا نظریہ بہت اچھا تھا ان کے ساتھ بہت مزہ آ رہا تھا۔انہوں نے کہا کہ جو لیڈر ہوتا ہے و خود کام نہیں کرتا وہ نظریہ بناتا ہے اس پر ٹیم کام کرتی ہے، عمران خان کے پاس ایسی ٹیم نہیں تھی جو ان کے نظریئے پر صحیح سے کام کرتی۔
ریاست، سیاست و حکومت سے بہت اوپر ہوتی ہے؛ جہاں بات ریاست پر آئے، وہاں ہر سیاسی وابستگی سے بالاتر ہو کر اپنی ریاست اور اس کے دفاع پہ مامور اداروں کے ساتھ کھڑا ہونا چاہئے۔ یہ بھی آپ کے اپنے ہیں۔ ایل او سی سے کوسٹ لائنز تک ہر سپاہی، ہر محافظ قابل احترام ہے۔ہماری افواج ہیں تو ہم ہیں pic.twitter.com/nM7ASrqpU5
— Shahid Afridi (@SAfridiOfficial) April 17, 2022
یہ بھی پڑھیں۔عامر لیاقت نےعمران خان کو بڑامشورہ دیدیا