(24نیوز)تحریک انصاف کی حکومت کے ختم ہونے کے ساتھ اس کی پریشانیاں بھی بڑھنے لگیں۔توشہ خانہ سے تحائف لے کر فروخت کرنے کی باز گشت کے بعد تحریک انصاف کے خلاف اہم کیس ممنوعہ فارن فنڈنگ بھی تیزی شروع ہونیوالا ہے۔
اس حوالے سے الیکشن کمیشن نے کاز لسٹ جاری کر دی ہے جس کے مطابق الیکشن کمیشن کل سے روزانہ کی بنیاد پر فارن فنڈنگ کیس کی سماعت کرے گا اور 30دن میں فیصلہ دے گا۔
واضح رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے روزانہ کی بنیاد پر سماعت کرنے اور30 دن میں اس کیس پر فیصلہ کرنے کی بھی ہدایت کر رکھی ہے۔ذرائع کے مطابق اگر فیصلہ تحریک انصاف کے خلاف آتا ہے تو تحریک انصاف پر پابندی لگ سکتی ہے ۔پارٹی کے سربراہ عمران خان اور دیگر ملوث رہنمانا اہل اور گرفتار بھی ہو سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں۔ پی ٹی آئی نے کوئی فارن فنڈنگ نہیں لی۔۔عمران خان کاچیف الیکشن کمشنر کے خلاف ریفرنس لانے کا اعلان
عمران کی مشکلات میں اضافہ۔الیکشن کمیشن کا فارن فنڈنگ کیس کے حوالے سے بڑا اقدام
الیکشن کمیشن کل سے روزانہ کی بنیاد پر فارن فنڈنگ کیس کی سماعت کریگا اور 30دن میں فیصلہ دےگا
Apr 18, 2022 | 20:02:PM