آصف زرداری کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات،کابینہ کی تشکیل پر مشاورت
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)سابق صدر آصف زرداری کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات ہوئی ہے،دونوں رہنماؤں کے درمیان کابینہ کی تشکیل پر مشاورت کی گئی۔
تفصیلات کے مطابق جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے سابق صدر آصف زرداری کے اعزاز میں افطار ڈنر دیا،اس موقع پر ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال اور وفاقی کابینہ کی تشکیل سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا،ملاقات میں پیپلزپارٹی کے سیکرٹری جنرل نیئر حسین بخاری سمیت جے یو آئی کے مولانا صلاح الدین اور دیگر بھی موجودتھے۔
ذرائع کے مطابق دونوں رہنماﺅں نے مستقبل میں مل کر چلنے پر بھی اتفاق کیا،مولانا اور آصف زرداری نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ عمران خان اقتدار سے ہٹنے کے بعد بوکھلاہٹ کا شکار ہو گئے ۔
یہ بھی پڑھیں: سری لنکن شہری قتل کیس، عدالت نے کیس کا بڑا فیصلہ سنا دیا