(ویب ڈیسک) رمضان المبارک کے مہینہ میں روزے رکھنے سے صحت پر کئی طرح کے اثرات دیکھنے کو ملتے ہیں۔ کچھ لوگ روزہ رکھنے سے پتلے ہوتے ہیں تو وہیں کچھ لوگ ایسے بھی ہیں جن کے وزن میں اضافہ ہو جاتا ہے۔رمضان میں سحر اور افطار کے اوقات میں پینے میں کس چیز سے بچیں اور کیا کھائیں ؟
بھارت کے ایک اردو ٹی وی کی ویب رپورٹ کے مطابق اگر آپ توند اور بڑھتے وزن سے نجات چاہتے ہیں تو آپ سحری اور افطار میں تھوڑی عقلمندی سے کام لیں گے تو نہ آپ کے وزن میں اضافہ ہوگا اور نہ ہی آپ کی توند نکلےگی۔ ماہرین کے مطابق جو اور اناج کی روٹی کو سحری کا حصہ لازمی بنانا چاہئے تاکہ پیٹ دیر تک بھرا رہ سکے اور ساتھا ہی پروٹینز اور کاربوہائیڈریٹس جیسے انڈے، آلو، دہی، دالیں، گوشت وغیرہ استعمال کرنا چاہئے۔ دوسری جانب چائے یا کافی کے استعمال سے گریز کرنا چاہئے کیونکہ یہ گرم مشروبات ڈی ہائیڈریشن اور جسم میں پانی کی کمی کا باعث بن سکتے ہیں جو اس گرم موسم میں نقصان پہنچا سکتا ہے۔افطار کے وقت وزن میں کمی کے خواہشمند لوگوں کو چاہئے کہ وہ زیادہ سے زیادہ پانی پیئں اس سے پورے دن میں ہوئی تمام کمیاں پوری ہو جاتی ہیں اور ہاں آپ کو چاہئے کہ زیادہ کیلوریز اور تلی ہوئی چیزوں سے بچیں۔پانی اور جوس پئیں، پھل، سبزیاں کھائیں اور چربی والے گوشت سے بھی پرہیز کریں۔ اگر پھر بھی آپ ایسا نہیں کر پا رہے ہیں تو زیادہ کھانا کھانے سے گریز کریں کیونکہ یہ نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے ۔ماہرین کے مطابق دن بھر کے فاقے کے بعد میٹابولزم کی رفتار کم ہوچکی ہوتی ہے اور اس وقت زیادہ کھانے کی صورت میں کیلوریز کو ہضم کرنا مشکل ہوتا ہے۔ اپنی ڈائٹ میں کھجور اور انجیر سے بنا جوس بھی شامل کریں۔ کھجور اور انجیر صحت کیلئے کافی فائدہ مند ہوتا ہے۔دنیا بھر میں لوگ جسمانی وزن میں کمی کے لئے 16 سے 20 گھنٹے کے فاقے کو اپناتے ہیں اور اس کے دوران 4 سے 6 گھنٹے کے وقفے میں کم مقدار میں غذاﺅں کا استعمال کرتے ہیں اور ایسا ہی کچھ رمضان میں بھی ہوتا ہے۔تو رمضان کے دوران ورزش کو جاری رکھنے سے کیلوریز کی کمی کو فائدے کی صورت میں استعمال کیا جاسکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: نئی سیاسی صف بندیاں شروع۔۔عمران خان کا سراج الحق سے رابطہ
رمضان میں سحر اور افطار میں پینے میں کس چیز سے بچیں اور کیا کھائیں ؟
Apr 18, 2022 | 21:43:PM