شہباز حکومت کو بڑا دھچکا، عوامی نیشنل پارٹی کی وفاقی کابینہ کا حصہ بننے سے معذرت
Stay tuned with 24 News HD Android App
(مانیٹرنگ ڈیسک)شہباز شریف حکومت کی اتحادی جماعتوں میں وزارتوں پر اختلافات کھل کر سامنے آگئے،عوامی نیشنل پارٹی نے وفاقی کابینہ کا حصہ بننے سے معذرت کرلی۔
پیپلزپارٹی اور ن لیگ کی قیادت نے اے این پی کے سربراہ اسفندیار ولی سے رابطہ کیا، عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ کی وزارت لینے سے معذرت کرلی، اسفند یار ولی کا کہناتھا کہ عوامی نیشنل پارٹی کی ترجیحات حکومت نہیں عوام ہیں ، وفاقی حکومت کا حصہ بننے کی پیشکش پر پیپلزپارٹی اور ن لیگ کے مشکور ہیں ۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان نے جسٹس فائز عیسیٰ کیخلاف ریفرنس دائر کرنے پر زور دیا تھا؛ فروغ نسیم