حقیقت یہ ہے تمام معاملہ آپ نے کھڑا کیا،فوادچودھری کا فروغ نسیم کے بیان پر ردعمل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)تحریک انصاف کے رہنما وسابق وزیراطلاعات فوادچودھری ، سابق وزیر قانون فروغ نسیم کے جسٹس فائز کیخلاف ریفرنس سے متعلق بیان پرمیدان میں آگئے اور حقائق بیان کر دیئے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں فوادچودھری نے کہاکہ بطور وزیر قانون آپ کو ذمہ داری لینی چاہئے،حقیقت یہ ہے کہ تمام معاملہ آپ نے کھڑا کیا،میں نے کابینہ میں کہا ججز کیخلاف ریفرنس بھیجنا حکومت کا کام نہیں ، کہا تھا اگر الزامات کے ثبوت ہیں تو بار ایسوسی ایشن ریفرنس کرلے،لیکن آپ کے اصرار پر ریفرنس بھیجا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان نے جسٹس فائز عیسیٰ کیخلاف ریفرنس دائر کرنے پر زور دیا تھا؛ فروغ نسیم