بارشیں شروع ،نیا سلسلہ کب تک جاری رہے گا؟ محکمہ موسمیات کی بڑی پیشگوئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)تیز ہواؤں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے،گرمی سے ستائے عوام کو محکمہ موسمیات نے نوید سنا دی۔
اسلام آباد سمیت ملک بھر میں بارشوں کا سلسلہ شروع ہو گیا جو وقفے وقفے سے جاری ہے،بارش کے باعث گرمی کا زورٹوٹ گیا،اسلام آباد،راولپنڈی سمیت پنجاب بھر میں جبکہ خیبر پختونخوا اور سندھ کے بھی بیشترعلاقوں میں وقفے وقفے سے بارشوں کو سلسلہ شروع ہو گیا ہے جس کے باعث گرمی کی شدت میں کمی آ گئی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کا نیا سلسلہ عید تک جاری رہے گا، اس دوران مختلف علاقوں میں ژالہ باری کا بھی امکان ہے جبکہ ٹھنڈی ہوائیں بھی چلتی رہیں گی۔
پنجاب کےعلاقے کہوٹہ، ملتان، چکوال، تلہ گنگ، اوچھ شریف سمیت مختلف علاقوں میں رات سے وقفے وقفے سے تیز اورآہستہ بارشیں جاری ہیں جبکہ سندھ کے علاقے جیکب آباد،لاڑکانہ سمیت دیگر علاقوں میں بھی گرچ چمک اور آندھی کے ساتھ بارشیں جاری ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: عید پر نئے کرنسی نوٹ،اسٹیٹ بینک سے اہم خبر آ گئی
محکمہ موسمیات کاکہناہے کہ کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، کشمیر میں بعض مقامات پر ژالہ باری مو سلا دھار بارش کی بھی توقع ہے۔