سیالکوٹ: درزیوں کے نخرے بھی آسمان سے باتیں کرنے لگے 

Apr 18, 2023 | 11:05:AM

(میاں محمد اشفاق) رمضان کے اخری عشرے میں عید کی تیاریاں تیز ہوجاتی ہیں لیکن بڑھتی مہنگائی اور درزیوں کے نخروں نے عید کی تیاریوں کو مشکل بنا دیا ہے۔

عید قریب آتے ہی سیالکوٹی درزیوں کے نخرے بھی آسمان سے باتیں کرنے لگے، ریڈی میٹ کپڑوں کی قیمتوں میں اضافے کے بعد سلائی کے نرخ سن کر میٹھی عید پر  شہریوں کا منہ کڑوا وونے لگا۔

مہنگائی عید کی تیاریوں کی راہ میں بھی حائل نظر آتی ہے، کپڑوں کے ساتھ ساتھ شوز اور دیگر اشیا کی قیمتیں بھی قوت خرید سے باہر نظر آنے لگی ہیں۔ 

ایک طرف شہری مہنگائی کا شکوہ کر رہے ہیں تو دوسری طرف تاجر اور دررزی دونوں ہی گاہک کم ہونے کی وجہ سے  پریشان ہیں۔ عید جیسے تہوار خوشیاں بھکیرنے کا سبب ہوتے ہیں لیکن ہوش روبہ مہنگائی کے باعث یہی تہوار عام آدمی کو احساس محرومی کا شکار کر رہا ہے۔

 ضرورت اس امر کی ہے کہ حکومت ایسی پالیسی ترتیب دے کہ یہ تہوار یکساں خوشیاں بھکیرنے کا سبب بن سکیں۔

مزیدخبریں