تیونس کے سابق اسپیکر اسمبلی گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) بتایا گیا ہے کہ تیونس کی تحریک النحدہ کے رہنما اور پارلیمنٹ کے سابق اسپیکر راشد الغنوشی کو سیکیورٹی فورسز نے ان کے گھر پر چھاپہ مارنے کے بعد حراست میں لے لیا ہے۔
تحریک النحدہ کے سینئر ارکان میں شامل اور سابق وزیر خارجہ رفیق عبدالسلام نے فیس بک اکاوئنٹ پر اپنی پوسٹ میں لکھا ہے کہ غنوشی کو ان کے گھر پر چھاپے کے بعد پولیس نے حراست میں لے لیا ہے۔
Tunisia's security forces arrest country's largest political party Ennahda's leader Rached Ghannouchi and take him in for interrogation at a National Guard building in capital Tunishttps://t.co/v4vCtg88wQ
— TRT World (@trtworld) April 17, 2023
تحریک النحدہ نے اپنے تحریری بیان میں ملک میں اپوزیشن سے اپیل کی ہے کہ ’حکومت مخالف سیاسی جماعتوں کے حقوق و آزاد ی کے برخلاف کی گئی خلاف ورزیوں اور دباؤ کیخلاف ہمیں ایک ہی صف میں ڈٹ کر کھڑا ہونا چاہیئے‘۔
بین الاقوامی خبررساں ادارے کے مطابق غنوشی کی گرفتاری کے بارے میں ملک کے سرکاری اداروں نے تا حال کوئی بیان جاری نہیں کیا۔