تیونس کے سابق اسپیکر اسمبلی گرفتار

Apr 18, 2023 | 12:43:PM

(ویب ڈیسک) بتایا گیا ہے کہ تیونس کی تحریک  النحدہ کے رہنما اور پارلیمنٹ کے سابق اسپیکر راشد الغنوشی کو سیکیورٹی فورسز نے ان کے گھر پر چھاپہ مارنے کے بعد حراست میں لے لیا ہے۔

تحریک النحدہ کے سینئر ارکان میں شامل اور سابق وزیر خارجہ رفیق عبدالسلام نے فیس بک اکاوئنٹ پر اپنی پوسٹ میں لکھا ہے کہ غنوشی  کو ان کے گھر پر چھاپے کے بعد پولیس نے حراست میں لے لیا ہے۔

تحریک  النحدہ نے اپنے تحریری  بیان میں  ملک میں اپوزیشن سے اپیل کی ہے کہ ’حکومت مخالف سیاسی جماعتوں کے حقوق و آزاد ی کے برخلاف  کی گئی خلاف ورزیوں اور دباؤ کیخلاف ہمیں ایک ہی صف میں ڈٹ کر کھڑا ہونا چاہیئے‘۔

بین الاقوامی خبررساں ادارے کے مطابق غنوشی کی گرفتاری کے بارے میں ملک کے سرکاری اداروں نے تا حال کوئی بیان  جاری نہیں کیا۔

مزیدخبریں