چین پاکستان سپیس سنٹر کیلئے قرض دینے کو تیار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) چین نے پاکستان سپیس سنٹر کیلئے قرض دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
ذرائع کے مطابق چین کاپاکستان سپیس سینٹر منصوبےکیلئے ایک ارب یوآن قرض دینے کا فیصلہ کر لیا ہے، وفاقی کابینہ نے منصوبے کیلئے قرضے کے معاہدے کی منظوری بھی دیدی، سرکولیشن سمری کے ذریعے وفاقی کابینہ سےمنظوری لے لی گئی ہے۔
مزید پڑھیں: روس سے تیل کی خریداری،عرب ممالک نے امریکی اعتراضات نظر انداز کردئیے
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پاکستان نے منصوبے کیلئے چین سے رعایتی قرض کی درخواست کی تھی، قرض پر سالانہ2فیصد سود,ون ٹائم مینجمنٹ فیس 0.25 فیصد ہوگی اور منصوبے کیلئےقرض پرسالانہ 0.2 فیصد کمیٹمینٹ چارجز بھی عائد ہوں گے۔