(24 نیوز) سپریم کورٹ میں صدر عارف علوی کو عہدے سے ہٹانے کیلئے درخواست دائر کر دی گئی۔
چوہدری محمد امتیاز نے سپریم کورٹ میں صدر عارف علوی کو عہدے سے ہٹانے کیلئے درخواست دائر کر دی ہے۔ درخواست گزار نے استدعا کی کہ آرٹیکل 41 کے تحت صدر عارف علوی کو عہدے سے ہٹایا جائے۔
یہ بھی پڑھیں: خاتون جج دھمکی کیس،عمران خان کے ایک بار پھر وارنٹ گرفتاری جاری
درخواست گزار نے مؤقف اپنایا کہ صدر مملکت اپنے حلف کی خلاف ورزی کر رہے ہیں، صدر عارف علوی سیاسی جماعت کی ایما پر کام کر رہے ہیں، عارف علوی صدر کی سیٹ کے اہل نہیں رہے۔