(علی رامے) نگران حکومت نے چلڈرن ہسپتال میں نئے ایمرجنسی اور او پی ڈی بلاک کی تعمیر کا فیصلہ کر لیا۔
نگران حکومت کا چلڈرن ہسپتال میں نئے ایمرجنسی اور او پی ڈی بلاک کی تعمیر کا منصوبہ بنایا ہے۔ اس منصوبے سے چلڈرن ہسپتال میں بیڈز کی توسیع اور بچوں کے علاج کی سہولیات میں مزید اضافہ ہوگا۔
نگران حکومت نے بجٹ میں چلڈرن ہسپتال میں مزیدتعمیراتی کاموں کی سکیم شامل کرلی ہے ، محکمہ مواصلات نےچلڈرن ہسپتال میں تعمیراتی کاموں کیلئے2 ارب کا تخمینہ لگا یا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کیلئے بڑی خوشخبری
چلڈرن ہسپتال میں چوتھےفلورپراو پی ڈی تعمیر پر 83 کروڑ کے اخراجات آئیں گے، چلڈرن ہسپتال میں چوتھے فلورپرایمرجنسی بلاک کی تعمیر پر83 کروڑ روپےکاتخمینہ لگایا گیا ہے۔
دوسری جانب چلڈرن ہسپتال میں ڈائیگنوسٹک بلاک کی تعمیر کیلئے 43 کروڑ 88 لاکھ روپے کا تخمینہ لگایا گیا ہے اور چلڈرن ہسپتال میڈیکل میڈیسن سٹور کی تعمیر کے لیے 55 کروڑ 15 لاکھ روپے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔