فیڈرل لاجز اسلام آباد میں 252 سرکاری افسران کے قبضے کا انکشاف
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) وفاقی دارالحکومت کے فیڈرل لاجز میں دوسرے شہروں سے آنے والے افسران کے قبضہ کرنے کی اطلاعات ملی ہیں۔
اس حوالے سے سیکرٹری ہاؤسنگ نے بتایا کہ فیڈرل لاجز میں ایک سال کیلئے رہائش دی جاتی ہے جبکہ مدت ختم ہونے پر 6 ماہ کی توسیع کی جاتی ہے۔
اس کے جواب میں آڈٹ افسران نے بتایا کہ اسوقت 252 افسران ایسے ہیں جو کئی سال سے فیڈرل لاجز میں مقیم ہیں جبکہ ڈیڑھ سو افسران نے عدالت سے حکم امتناع لے رکھا ہے۔
پی اے سی نے وزارت ہاؤسنگ کو فوری فیڈرل لاجز خالی کروانے کی ہدایت کردی ہے اور اس کیلئے پولیس کی مدد لینے کی یقین دہانی بھی کروائی گئی ہے۔