عامر لیاقت کا قتل ہوا ، مقدمہ درج کیا جائے، دانیہ شاہ کی عدالت سے استدعا 

Apr 18, 2023 | 15:26:PM

(ویب ڈیسک) سابق رکن قومی اسمبلی اور پروگرام میزبان عامر لیاقت کی تیسری بیوی دانیہ شاہ نے عدالت سے استدعا کی ہےکہ ان کے شوہر کا قتل ہوا ہے لہٰذا مقدمہ درج کیا جائے۔ 

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ شرقی میں عامر لیاقت کے قتل کا مقدمہ درج نہ کرنے کے خلاف ٹک ٹاکر دانیہ شاہ کی درخواست پر سماعت ہوئی۔سماعت کے دوران درخواست گزار دانیہ شاہ کے وکلا نے دلائل مکمل کیے جبکہ سرکاری وکیل نے دلائل دینے کیلئے عدالت سے مہلت مانگ لی۔

یہ بھی پڑھیں: معرو ف اداکارہ انتقال کرگئیں

دورانِ سماعت دانیہ شاہ کا عدالت میں کہنا تھا کہ عامر لیاقت کو 22 فروری 2022ء کو کچھ اجنبی افراد نے 25 کروڑ روپے دیے تھے، جن افراد نے رقم دی انہوں نے رقم دیتے وقت ویڈیو بھی بنائی تھی، عامر لیاقت نے 3 کروڑ روپے بینک میں اور دیگر رقم خدا داد کالونی والے گھر کے لاکرز میں رکھی تھی۔

درخواست گزار دانیہ شاہ کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ عامر لیاقت کا قتل ہوا ہے مقدمہ درج کیا جائے۔ ان کی دائر کردہ درخواست میں ممتاز، علی جاوید، عباس، ثاقب اور تین نامعلوم افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔

عدالت نے آئندہ سماعت پر سرکاری وکیل کو دلائل دینے کا حکم دیتے ہوئے درخواست کی مزید سماعت 18 اپریل تک ملتوی کردی۔

 
 
 

مزیدخبریں