ایپل نے بھارت میں اپنا پہلا سٹور کھول لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) عالمی شہرت یافتہ موبائل مینوفیکچرنگ کمپنی ایپل نے بھارت میں اپنا پہلا سٹور کھول لیا۔
موبائل مینوفیکچرنگ کمپنی ایپل نے بھارت کے شہر ممبئی میں اپنا پہلا ریٹیل اسٹور کھول لیا ہے۔ سٹور کا افتتاح ایپل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) ٹم کک نے کیا۔
یہ بھی پڑھیں: تیونس کے سابق اسپیکر اسمبلی گرفتار
خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق بھارت بھر کے مختلف علاقوں سے 300 سے زائد لوگوں نے شرکت کی اور ہر کسی کی خواہش تھی کہ سٹور میں سب سے پہلے وہ داخل ہو۔ بھارت جیسے ملک میں ایپل جیسی کمپنی کے سٹور کھلنے سے عوام بہت زیادہ برجوش تھے اور گزشتہ رات سے ہی قطار بنا کر کھڑے ہو گئے تھے۔
WATCH: Apple CEO Tim Cook opens India's first Apple Store, in Mumbai's BKC business district https://t.co/nJH89TU3hh pic.twitter.com/ujI9hhycA9
— Bloomberg Quicktake (@Quicktake) April 18, 2023
اس سٹور کے شاندار افتتاح کی تقریب ریلائنس کے بنائے گئے جیو ورلڈ ڈرائیو مال میں کی گئی جہاں بھارتی فلم اور ٹی وی اداکاروں نے ایپل کے سی ای او ٹم کک سے ملاقات کی۔
واضح رہے کہ اس سلسلے میں ایپل کی جانب سے دوسرے سٹور کا افتتاح جمعرات کو نئی دہلی میں کیا جائے گا اور رواں ہفتے کے دوران ٹم کک بھارتی وزیرِاعظم نریندر مودی اور ڈپٹی وزیر آئی ٹی سے بھی ملاقات کریں گے۔