اپنی ہی بیٹی سے زیادتی کی کوشش، سندھ ہائیکورٹ نے ملزم باپ کی درخواست مسترد کر دی

Apr 18, 2023 | 17:32:PM
اپنی ہی بیٹی سے زیادتی کی کوشش، سندھ ہائیکورٹ نے ملزم باپ کی درخواست مسترد کر دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز ) سندھ ہائیکورٹ  نے اپنی ہی بیٹی کیساتھ زیادتی کی کوشش کرنے والے شخص کی درخواست مسترد کرتے ہوئے سخت ہدایات جاری کر دی ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق اپنی ہی 15 سالہ بیٹی سے زیادتی کی کوشش کرنے والے ملزم نے درخواست ضمانت  کیلئے سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی تھی جسے عدالت نے رد کرتے ہوئے ہدایت کی کہ آئی جی سندھ مدعی مقدمہ خاتون کو تحفظ فراہم کریں، آئی جی سندھ اس بات کو یقینی بنائیں کہ ملزم کی طرف سے کوئی براہ راست یا بلواسطہ رابطہ نہ کرسکے۔

واضح رہے کہ  ملزم سہیل کی بیوی نے زمان ٹاون تھانے میں مقدمہ درج کروایا تھا کہ اس کے شوہر نے بیٹی کے ساتھ زیادتی کی کوشش کی ہے ، جس پر سندھ ہائی کورٹ  میں ملزم نے درخواست ضمانت دائر کی تھی ، لیکن عدالت نے مسترد کرتے ہوئے ہدایت کی کہ پناہ گاہ (شیلٹر ہوم) متاثرہ خاتون کی معاونت کریں، اگر عارضی طور پر رہائش کی ضرورت ہو تو فراہم کریں۔

عدالت نے یہ بھی ہدایت کی کہ ٹرائل کورٹ اس بات کو یقینی بنائے کہ ٹرائل کے دوران متاثرہ بچی سے کوئی غیر ضروری سوالات نہ ہوں۔