مادھوری ڈکشت نے ایپل کے سی ای او کو "وڈا پاؤ " سے متعارف کروادیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک ) بالی ووڈ کی ملکہ اداکارہ مادھوری ڈکشت نے ممبئی میں ایپل کے سی او ٹم کک کو " وڈا پاو"سےمتعارف کروادیا۔
تفصیلات کے مطابق مادھوری ڈکشٹ نے خود کو ایک حقیقی میزبان ثابت کرتے ہوئے ایپل کے سی ای او ٹم کک کو ممبئی کے مشہور سٹریٹ فوڈ کے لذیز "وڈا پاو" کھلا کر ملک میں خوش آمدید کہا۔اداکارہ مادھوری نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر جاتے ہوئے اپنی اور ٹم کک کی ریستوران میں بیٹھے وراپاؤ سے لطف اندوز ہوتے خوبصورت تصویر شیئر کی۔ تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دونوں اپنے کھانے سے لطف اندوز ہوتے نظرآ رہے ہیں۔ مادھوری ڈکشت نے تصویر کے کیپشن میں لکھا کہ "ممبئی میں وڈا پاو سے بہتر استقبال کے بارے میں سوچ بھی نہیں سکتا"۔تصویر میں دکھایا گیا ہے کہ ایپل کے سی ای او ، بالی ووڈ انڈسٹری کی خوبصورت ترین اداکارہ کے ساتھ مشہور بھارتی لذیذ کھانے کے دوران زندگی کا مزہ لے رہے ہیں۔
Can’t think of a better welcome to Mumbai than Vada Pav! pic.twitter.com/ZA7TuDfUrv
— Madhuri Dixit Nene (@MadhuriDixit) April 17, 2023
ٹم کک نے اداکارہ کی پوسٹ پر شکریہ کا نوٹ بھی لکھتے ہوئے کہا کہ "شکریہ مادھوری ، مجھے اپنے پہلے وڈاپاوسے متعارف کرانے کیلئے،،،یہ مزیدار تھا!"
Thanks @madhuridixit for introducing me to my very first Vada Pav — it was delicious! https://t.co/Th40jqAEGa
— Tim Cook (@tim_cook) April 17, 2023
واضح رہے کہ اداکارہ مادھوری ڈکشٹ آخری بار فلم "ماجا ما "میں نظر آئیں جو ایمیزون پرائم پر چلی تھی۔ انڈیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق، اداکارہ نے فلم میں باصلاحیت گجراج راو کے ساتھ سکرین شیئر کی۔