ایران ،سعودی عرب مذاکرات کے بعد چین نے بڑی پیشکش کر دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز )دو بڑے اسلامی ملک ایران اور سعودی عرب میں مذاکرات کے بعد چین نے اب مسئلہ فلسطین پر بھی سہولت کاری کی پیش کش کر دی ہے ۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے ’’دی گارڈیئن ‘‘کے مطابق اسرائیل اور فلسطین کے درمیان مذاکرات کا عمل 2014 سے تعطل کا شکار ہے جس پرچینی وزیرخارجہ چن گانگ نے اسرائیل اور فلسطین کے اعلیٰ سفارت کاروں کے ساتھ علیحدہ علیحدہ ٹیلی فونک گفتگو کی اور کہا کہ چین دونوں فریقین کے درمیان امن مذاکرات میں سہولت فراہم کرنے کے لیے تیار ہےاور مذاکرات کی فوری طور پر بحالی کی حمایت کرتے ہیں۔
چینی وزیرخارجہ نے اسرائیل کے وزیرخارجہ ایلی کوہن کو فون کرکے امن مذاکرات بحال کرنے کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ چین اس معاملے میں معاونت فراہم کرنے کے لیے تیار ہے، جب کہ فلسطینی وزیرخارجہ ریاض المالکی کو بتایا کہ بیجنگ مذاکرات کی فوری طور پر بحالی کی حمایت کرتا ہے۔
خیال رہے کہ چین نے حال ہی میں سفارتی میدان میں ثالثی کا کردار ادا کرتےہوئے ایران اور سعودی عرب کے درمیان مارچ میں تعلقات کی بحالی کے لیے بنیادی کردار ادا کیا تھا۔