سونے کی قیمت میں پھر سے اضافہ ، فی تولہ کتنے کا ہو گیا ؟ جانیے

Apr 18, 2023 | 19:34:PM

(24 نیوز )عید کے قریب آتے ہی مارکیٹوں میں مہنگائی کا طوفان اُمڈ آیا ہے، تو دوسری طرف  سونے نے اپنی پرواز مزید  اونچی کر لی ہے ۔ 
تفصیلات کےمطابق عالمی مارکیٹ میں سونا 3 ڈالر کمی کے بعد 2005 ڈالر فی اونس کا ہوگیا  ہے لیکن پاکستان میں ڈالر کی قیمت میں مزید اضافہ دیکھنے میں آیا ہے ، ڈالر سستا ہونے کے باوجود مقامی صرافہ بازار میں سونا مہنگا ہوگیا ہے ، ایک تولہ سونا 300 روپے مہنگاہوکر 2 لاکھ 17 ہزار 400 روپے کا ہوگیا ہے، 10گرام سونا 257 روپے اضافے سے 1 لاکھ 86 ہزار 385 روپے کا ہوگیا ہے ۔

مزیدخبریں