نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کی اسلام آباد آمد پر ہسپتالوں میں ہائی الرٹ رکھنے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز )نیوزی لینڈ ٹیم کی اسلام آباد آمد پر ہسپتالوں میں ہائی الرٹ رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں ہونے والےمیچز کیلئے ضلعی انتظامیہ نے پمز اور پولی کلینک کو ہدایات جاری کر دی ہیں جن میں کہا گیا ہےکہ پمز اور پولی کلینک دو دو ایمبولینس بھی فراہم کریں گے، پولی کلینک کی دو ایمبولینس ،دو ڈاکٹرز کی ٹیم قافلے کے ساتھ چلیں گی، پمز کی دوایمبولینس گاڑیاں دو ڈاکٹروں کیساتھ سرینا ہوٹل میں تیار کھڑی رہیں گی۔
پمز اور پولی کلینک میں دس دس کمرے، دو وی آئی پی رومز بھی تیار رکھے جائیں، دونوں ہسپتالوں میں ڈاکٹروں کی تین تین ٹیمیں بھی تیار رکھی جائیں، واضح رہے کہ کل راولپنڈی سٹیڈیم میں دو ٹی 20میچز کھیلے جائیں گے پہلا میچ 20 اپریل اور دوسرا میچ 24 اپریل کو کھیلا جائیگا۔