سابق فاسٹ بالر سرفراز نواز نے پاکستان کرکٹ بورڈ حکام کے سامنے ہتھیار ڈال دیئے

Apr 18, 2023 | 21:43:PM

( احمدرضا)سابق ٹیسٹ کرکٹر اور  اور سوئنگ بولنگ سے بڑے بڑوں کی وکٹیں اڑانے والے لیجنڈری سرفراز نواز نے پاکستان کرکٹ بورڈ حکام کے سامنے ہتھیار ڈال دیئے۔

تفصیلات کے مطابق 74 سالہ سرفرازنواز  عرصہ دراز سے لندن میں مقیم اور مختلف بیماریوں کا سامنا کر رہے ہیں، کرکٹنگ کیرئر میں دنیا کے خطرناک بلے بازوں کے لیے خطرے کا نشان بننے والے سرفراز نواز نے پی سی بی کے پالیسی سازوں کو بھی ٹف ٹائم دیا اس حوالے سے انہوں نے اپنی پینشن کو بھی داؤ پر لگا دیا اور 7 سال تک عدالتی جنگ بھی لڑی۔

 آخر کار علالت اور عمر کے آخری حصے نے انہیں ہتھیار ڈالنے پر مجبور  جبکہ فاسٹ بولر سرفراز نے کرکٹ بورڈ حکام سے غیر مشروط اپنا کیس واپس لیتے ہوئے معافی مانگی اور آئندہ کبھی تنقید نہ کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے غیر مشروط تحریر جاری کر دی ہے جو ٹوئنٹی فور نیوز کو موصول ہو گئی ہے۔

 ریورس سوئنگ کے موجد نے کہا ہے کہ "نامور قانون دان نعیم بخاری پاکستان پہنچ کر ان کے دستخط شدہ دستاویز بورڈ میں جمع کرا دیں گے جس کے بعد انہیں ماہانہ پینشن ملنا شروع ہو جائے گی".

مزیدخبریں