وزیراعلیٰ پنجاب کا گندم، چینی اور کھاد کی سمگلنگ میں ملوث عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن کا حکم
Stay tuned with 24 News HD Android App
(علی رامے) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے گندم، چینی اور کھاد کی سمگلنگ میں ملوث عناصر کے خلاف بڑے پیمانے میں کریک ڈاؤن جاری رکھنے کی ہدایت کر دی۔
نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت رات گئے خصوصی اجلاس ہوا جس میں گندم، چینی اور کھاد کی سمگلنگ کی روک تھام اور قیمتوں میں استحکام کے حوالے سے اہم فیصلے کئے گئے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ گندم، چینی اور کھاد کی سمگلنگ میں ملوث عناصر کے خلاف بڑے پیمانے میں کریک ڈاؤن جاری رہے گا جبکہ ملوں سے چینی لے کر نکلنے والے ہر ٹرک کی مانیٹرنگ کی جائے گی۔ پنجاب کے خارجی راستوں کی کڑی نگرانی کا فیصلہ کی جائے گی۔ چیک پوسٹوں پر بھی ٹرکوں کی چیکنگ کی جائے گی۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ گندم، چینی اور کھاد کے ذخیرہ اندوزو کے خلاف بلاامتیاز کارروائی جاری رکھی جائے، چینی کی قیمتوں میں استحکام کیلئے صوبائی وزراء پر مشتمل کمیٹی شوگر مل مالکان سے مذاکرات کرے گی، گندم کی خریداری کا ہدف حاصل کرنے کیلئے کمشنرز اورڈپٹی کمشنرز فعال انداز میں فرائض سرانجام دیں۔
محسن نقوی نے مفت آٹے کی فراہمی کے تاریخ ساز پیکیج کی کامیابی پر چیف سیکرٹری، انسپکٹر جنرل پولیس اورتمام کمشنرز، آر پی اوز، ڈپٹی کمشنرزکو مبارکباد دی۔
واضح رہے چیف سیکرٹری، انسپکٹر جنرل پولیس، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ، سی سی پی او لاہور، سیکرٹریز سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر و میڈیکل ایجوکیشن، ٹرانسپورٹ، صنعت، اوقاف، زراعت، کمشنر لاہور ڈویژن، کین کمشنر، ڈی جی پی ایچ اے اور متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔ تمام ڈویژنل کمشنرز، آر پی اوز، ڈپٹی کمشنرز اور ڈی پی اوز ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے۔