وزیر اعظم کے معاون خصوصی جواد ملک کی برطانوی ہائی کمشنر سے ملاقات
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اویس کیانی )وزیر اعظم کے معاون خصوصی جواد ملک کی برطانوی ہائی کمشنر سے ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
تفصیلات کےمطابق وزیر اعظم کے معاون خصوصی جواد ملک نے اسلا م آباد میں برطانوی ہائی کمشنر اینڈریو ڈیلگیش سے ملاقات کی ہے ، ملاقات کے بعد جواد ملک کا کہنا تھا کہ پاکستان اور برطانیہ کے مابین تجارت سے متعلق تفصیلی بات چیت ہوئی،غیر ملکی سرمایہ کاروں کے جائز تحفظات دور کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔
معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ پاکستان اور برطانیہ کے مابین تجارت کے حوالے سے تفصیلی بات چیت ہوئی ہے،پاکستان کو تجارت دوست ملک بنانے کے لیے ممکنہ اقدامات زیر غور آۓ ، غیر ملکی سرمایہ کاروں کے جائز تحفظات دور کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے ، جواد ملک کا کہنا تھا کہ برطانیہ میں 16 لاکھ سے زائد پاکستانی نژاد شہری مقیم ہیں ،پاکستانی نژاد برطانوی شہریوں کے مسائل اور ان کے حل پر بھی تفصیلی بات چیت ہوئی ہے۔